عیدالفطر کی سنتیں...


1. عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات کہنا شروع کرنا۔ [قرطبی: 479/3]


2. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]


3. نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984]


4. غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]


5. اچھا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3] 


6. خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]


7. نماز عیدالفطر سے پہلے طاق کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]


8. نماز عیدالفطر کے لئے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956]


9. عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]


10. اپنے دوست و احباب کے ساتھ عید گاہ جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]


11. گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات کہنا۔ [بیہقی: 669/3]


12. تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]


13. نماز عیدالفطر کے لئے ایک راستے سے جانا اور دوسرے راستے سے واپس آنا۔ [بخاری: 986]


14. عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ - ا اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]


[اس پوسٹ میں رسول الله ﷺ اور ان کے صحابہ رضی الله عنہم کی سنتیں بیان کی گئی ہے۔]         


عیدالفطر آنے سے پہلے تمام لوگوں تک شیئر کریں-

جزاکم الله خیرا